مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو P3C جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں جہاز اور ان کا عملہ پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے۔
مشترکہ مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی مشقیں شامل ہیں۔ دورے کا مقصد جنوبی بحیرہ عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ